یہ کام کیا گیا تو آپکا اکائونٹ فوری بند ہو جائیگا، واٹس ایپ نے صارفین کو وارننگ دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے والی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے 16جون سے 31 جولائی کے درمیان بھارت میں 30 لاکھ سے زائد واٹس ایپ اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق واٹس ایپ نے ایک رپورٹ میں کہا ہےکہ آن لائن بدسلوکی کو روکنے اور صارف کے تجربے کو محفوظ اور سپیم سے پاک رکھنے کے لیے اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات اور پلیٹ فارم پر نقصان دہ رویے کو روکنے کے لیے اپنے خودکار ٹولز استعمال کرنے پر اکاؤنٹس پر پابندی عائد کردی ہے۔پابندی کا شکار ہونے والے واٹس ایپ اکاؤنٹس سے متعلق تفصیل میں ادارے کا کہنا ہے کہ ان میں سے 95 فیصد اکاؤنٹس بغیر اجازت یا بہت زیادہ میسیجزبھیجنے کی وجہ سے بند کیے گئے ہیں جسے سپیم کہا جاتا ہے۔واٹس ایپ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا کہ اس سے قبل 15 مئی سے 15 جون کے درمیان بھی واٹس ایپ نے بیس لاکھ بھارتیوں کے اکاؤنٹس بند کر دئیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close