اسلام آباد (پی این آئی) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نےنفرت انگیز پیغامات کو خود بخود بلاک کرنے کے لیے ایک نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔مغربی خبررساں ادارےکے مطابق ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ ابتدائی طور پر انگریزی بولنے والے صارفین کی ایک چھوٹی سے تعداد پر اس فیچر کا ٹیسٹ ہوگا۔ٹوئٹر کے اعلان کے مطابق اس فیچر میں کمزور طبقات اور خواتین صحافیوں کو ترجیح دی جائے گی۔ یہ وہ افراد ہیں جو اکثر نامناسب سلوک کا شکار ہوتے ہیں۔ٹویٹر کا کہنا ہے کہ ہم ناپسندیدہ بات چیت سے نمٹنے والے لوگوں پر بوجھ کو کم کرنا چاہتے ہیں، ہمارا پلیٹ فارم صحت مندانہ گفتگو کے لیے پرعزم ہے۔دیگر سوشل میڈیا کے اداروں کی طرح ٹوئٹر نے بھی اپنے صارفین کو نفرت انگیز، نسل پرست، ہم جنس پرست اور جنسی پیغامات سے متعلق پوسٹس رپورٹ کرنے کی سہولت دی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں