فیس بک نے متعدد اکاؤنٹ کیوں بند کر دیئے؟ وجہ کیا سامنے آئی؟

اسلام آباد (پی این آئی) دنیا کی سب سے بڑے اور مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے کورونا سے متعلق غلط معلومات پھیلانے والے سیکڑوں اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کورونا ویکسین کے بارے میں غلط خبریں پھیلانے والے 65 فیس بک اور فوٹو شیئر ایپ انسٹاگرام پر 243 اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا گیا۔فیس بک گلوبل تھریٹ انٹیلی جنس کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کا ٹارگٹ بھارت اور لاطینی امریکا کے ممالک تھے۔فیس بک انٹیلی جنس سربراہ کے مطابق ڈیلیٹ کیے گئے اکاؤنٹ پر لوگ بغیر تحقیق کیے مواد اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہیں۔۔۔۔

چائنہ ٹیلی کام کمپنی لمیٹڈ کے منافع میں حیرت انگیز اضافہ

بیجنگ (شِنہوا)چین کی 3بڑی ٹیلی کام کمپنیوں میں سے ایک چائنہ ٹیلی کام کمپنی لمیٹڈ(چائنہ ٹیلی کام) نے سال کی پہلی ششماہی کے دوران منافع میں اضافہ رپورٹ کیاہے۔کمپنی نے ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں جمع کروائے گئے بیان میں کہاکہ پہلی ششماہی کے دوران کمپنی کے حصص رکھنے والوں سے منسوب منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں27.2فیصد اضافہ کے ساتھ17.7ارب یوآن(تقریبا2.73ارب امریکی ڈالرز) ہوگیا۔اعدادوشمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران چائنہ ٹیلی کام کی آپریٹنگ آمدن 219.2ارب یوآن ہوئی جو کہ ایک سال قبل کے مقابلے میں13.1فیصد زیادہ ہے۔اس نے کہاکہ رواں سال جون کے آخر تک کمپنی کے 36کروڑ20لاکھ صارفین تھے جو کہ 2020کے آخر کے مقابلے میں 1کروڑ14لاکھ70ہزار کا خالص اضافہ ہے۔بیان کے مطابق جون تک 5جی پیکیج کے صارفین کی تعداد13کروڑ10لاکھ تک پہنچ گئی جس میں سرائیت کی شرح36.2فیصد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close