ہواوے نے سمارٹ کلاس روم بنانے کیلئے آلات عطیہ کردیئے

ڈھاکہ(شِنہوا)معلومات ومواصلاتی ٹیکنالوجی(آئی سی ٹی)کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے والی بڑی کمپنی ہواوے نے بنگلہ دیش میں بچوں کیلئے سمارٹ کلاس روم تیار کرنے کی خاطر ڈیجیٹل آلات اور دیگر ضروری اشیا فراہم کردی ہیں۔ہواوے نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اشیا ڈھاکہ میں منعقدہ ایک تقریب میں سماجی ومعاشی مسائل پر قابو پانے کیلئے کام کرنے والی مقامی تنظیم اوبھی زاتریک فانڈیشن کے بانی اور صدر احمد امتیاز جامی کے حوالے کی گئیں۔بنگلہ دیش کے نائب وزیربرائے تعلیم محب الحسن چودھری تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر ویڈیو کے ذریعے ہواوے ٹیکنالوجیز(بنگلہ دیش) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر ژانگ ژینگ جن کے ہمراہ موجود تھے جبکہ ہواوے اور اوبھی زاتریک فانڈیشن کے عہدیداران بھی موقع پرموجود تھے۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے محب الحسن چودھری نے کہا کہ میں یہ دیکھ کر خوش ہوا ہوں کہ ہواوے جیسی معلومات ومواصلاتی ٹیکنالوجی کی عالمی کمپنی مدد کیلئے پہنچی ہے،میں ہواوے کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ آپ بنگلہ دیش میں معلومات ومواصلاتی ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے ٹھوس کوششیں کررہے ہیں اور بڑی کمپنیوں کی سماجی ذمہ داری میں فعال طور پرمصروف ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close