اگر آپ کا اینڈرائڈ فون گم ہو جائے تو تلاش کیسے کریں؟

اسلام آباد (پی این آئی) اگر آپ کا موبائل فون گم ہوجائے ہو اس کو کیسےتلاش کریں۔ اس حوالے سےاینڈرائڈ ڈیوائس کی تلاش کا طریقہ سامنے آ گیا ہے۔یہ بات اہم ہے کہ آپ جب بھی کسی اینڈرائڈ ڈیوائس میں اپنے گوگل اکاؤنٹ کو لاگ ان کرتے ہیں تو ’فائنڈ مائی ڈیوائس‘ کا فیچر خودکار طریقے سے آن ہو جاتا ہے۔گوگل کا مفت ’فائنڈ مائی ڈیوائس‘ ہی وہ فیچر ہے جو ڈیوائس گم ہو جانے پر اسے تلاش کرنے یا فون پاس نہ ہونے کے باوجود اسے لاک کرنے یا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کے کام آتا ہے۔اپنا اینڈرائڈ فون لیں اور دیکھیں کہ ’فائنڈ مائی ڈیوائس‘ کا فیچر آن ہے۔اس مقصد کے لیے فون کی سیٹنگز میں جائیں، پھر سکیورٹی اینڈ لوکیشن اور فائنڈ مائی ڈیوائس کے آپشن پر جا کر موجودہ سٹیٹس دیکھ لیں۔اگر آپ کی ڈیوائس میں لوکیشن یا سکیورٹی کا آپشن نہ ہو تو گوگل، پھر سکیورٹی اور یہاں فائنڈ مائی ڈیوائس کے آپشن پر جا کر موجودہ سٹیٹس چیک کر لیں۔ان دونوں میں سے کسی بھی ذریعے سے فائنڈ مائی ڈیوائس کے آپشن پر پہنچنے کے بعد اگر آپ کو یہ آف دکھائی دے تو اسے کلک کر کے فائنڈ مائی ڈیوائس کو آن کر دیں۔ان باتوں پر عمل کر لینے کے بعد جائزہ لیں کہ فون کے قریب نہ ہوتے ہوئے بھی اسے لاک یا اس کا ڈیٹا حذف کر سکتے ہیں یا نہیں۔اس کے لیے android.com/find لکھ کر اپنے کمپیوٹر پر سرچ کریں۔ اپنا فون منتخب کریں اور وہاں دکھائی دینے والے آپشنز ’پلے ساؤنڈ‘، ’سکیور ڈیوائس‘ اور ’ایریز ڈیوائس‘ کی موجودگی اور آن ہونے کو یقینی بنا لیں۔یہ کسی بھی اینڈرائڈ ڈیوائس کو تلاش کرنے کا بہترین طریقہ ہے جس پر عمل کر کے ضرورت پڑنے پر فون اور ڈیٹا کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close