آپ کے فون میں جاسوسی کا سافٹ وئیر ہے یا نہیں؟ خود چیک کر لیں لیکن کیسے؟

اسلام آباد (پی این آئی) آپ کے فون میں اسرائیل کے خفیہ جاسوسی نظام کی سافٹ وئیر پیگاسس کی پہنچ ہے کہ نہیں؟ یہ بات آپ خود بھی چیک کر سکتے ہیں۔دنیا بھر میں مختلف شخصیات کی جاسوسی کیلئے اسرائیلی سافٹ ویئر پیگاسس کے استعمال کے حوالے سے سامنے آنے والے حالیہ انکشافات کے بعد ماہرین نے وہ طریقہ بتایا ہے جس سے یہ معلوم کیا جا سکتا ہے۔یورپی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق، سائبر سیکورٹی کے ماہر ڈیوڈ بیلابان نے اپنے آرٹیکل میں لکھا ہے کہ معروف اینٹی وائرس سافٹ ویئر پیگاسس سافٹ ویئر کو تلاش نہیں کر سکتے کیونکہ یہ پروگرام کسی بھی فون میں موجود آپریٹنگ سسٹم کی بنیادی معلومات میں چھیڑ چھاڑ کر کے انہیں خراب کر دیتا ہے۔ ہیومن رائٹس کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک سافٹ ویئر تیار کیا ہے جس کا کام پیگاسس تلاش کرنا ہے۔اس سافٹ ویئر کا نام ایم وی ٹی (موبائل ویری فکیشن ٹوُل کٹ) ہے اور اس کا سورس کوڈ GitHub پر موجود ہے۔یہ سافٹ ویئر اینڈروئیڈ اور ایپل آئی او ایس دونوں کیلئے دستیاب ہے تاہم، یہ سافٹ ویئر کسی مخصوص ڈیوائس کیلئے نہیں ہے، لینکس یا پھر میک او ایس کے ذریعے اسے کسی مخصوص ڈیوائس کیلئے تیار کرکے اس میں انسٹال کیا جا سکتا ہے۔یہ سافٹ ویئر فون کا ڈیٹا کمپیوٹر میں کاپی کرکے تمام اشیاء کا تجزیہ کرتا ہے اور معلوم کرتا ہے کہ آیا ڈیوائس میں پیگاسس ہے یا نہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں