آپ کا فون ہر طرح سے آپ کی جاسوسی کررہا ہے، سی آئی اے کے سابق اہلکار نے خبردار کر دیا

ماسکو(پی این آئی )سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر کوئی ایکشن نہ لیا گیا تو ہیکرز سے کوئی بھی فون محفوظ نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آپ کا فون ہر طرح سے آپ کی جاسوسی کررہا ہے، بظاہر آپ کا فون آپ خود استعمال کررہے ہیں لیکن اس پر پہلے ہی بذریعہ ہیکنگ کسی اور کا کنٹرول ہے۔ایڈورڈ اسنوڈن نے پیگاسس پراجیکٹ کے حوالے سے اخبار دی گارجین کو دیے گئے انٹرویو میں این ایس او گروپ کے بارے میں انکشافات کے تناظر میں خبردار کیا کہ حکومتوں کو بین الاقوامی اسپائی ویئر تجارت پر عالمی سطح پر پابندی عائد کرنی چاہیے یا ایسی دنیا کو قبول کرلینا چاہیے جس میں کوئی بھی موبائل فون ریاستی سرپرستی میں ہیکرز سے محفوظ نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close