انسٹاگرام نے صارفین کیلئے شاندار فیچر متعارف کروا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)انسٹاگرام نے صارفین کو ایکسپلور والے حصے میں جنسی، پرتشدد اور حساس مواد پر کنٹرول کا اختیار دے دیا۔انسٹاگرام نے سیٹنگز میں نیا آپشن متعارف کروایا ہے جو کہ sensitive content controlکے نام سے ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی قسم کے غیر اخلاقی، حساس اور پر تشدد مواد کو اپنی پروفائل پر آنے سے روک سکیں۔انسٹاگرام کے مطابق اگر دکھائی دینے والا مواد ایپ کی تجاویز کے منافی ہے اور صارف کی پسند کے خلاف ہیں تو باآسانی اب اسے محدود کیا جاسکتا ہے۔اس کیلئے آپ انسٹاگرام کی سیٹنگز میں جائیں، وہاں اکاؤنٹ کا آپشن منتخب کریں، اس کے بعد آپ کو sensitive content control کا آپشن دِکھائی دے گا اس کا انتخاب کرنے کے بعد تین مزید آپشنز اسکرین پر موجود ہوں گے۔پہلا آپشن Allow: اسے اِن ایبل کرنے کے بعد آپ کو اس قسم کا مواد دکھائی دے گا۔دوسرا آپشن Limit: اس آپشن میں ایسے مواد کی تعداد قدرے کم ہوجائے گی۔تیسرا آپشن Limit even more: اس میں اس طرح کے مواد کی تعداد بالکل ہی محدود ہوجائے گی۔تاہم کمپنی کی پالیسی کے تحت 18 سال سے کم عمر والوں کیلئے الاؤ کا آپشن موجود نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں