بیجنگ (پی این آئی) چین نے 600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی دنیا کی تیز ترین ٹرین چلادی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز چین میں دنیا کی تیز ترین مسافر ٹرین نے اپنے سفر کا آغاز کیا۔رپورٹ کے مطابق ٹرین 600 کلو میٹر (373میل) فی گھنٹہ رفتار سے دوڑ سکتی ہے جو دنیا میں کسی بھی ٹرین کی تیز ترین رفتار ہے۔ٹرین کا آغاز مشرقی چین کے صوبے شینڈونگ کے ساحلی شہر کنگڈاؤ سے کیا گیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق اس ٹرین کے ذریعے بیجنگ اور شنگھائی کے درمیان کا سفر جو 5 گھنٹوں پر محیط تھا وہ کم ہوکر ڈھائی گھنٹے کا رہ گیا ہے۔چین ریلوے رولنگ اسٹاک کارپوریشن کے مطابق دنیا کی تیز ترین ٹرین چین کی تیار کردہ ہے جس کی تیاری نے ریل آف ٹرانزٹ کے شعبے میں ملک کی جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی کامیابی کی نشاندہی کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں