فیس بک نے نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا

واشنگٹن(پی این آئی)سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے میسنجر چیٹ کیلئے ورلڈ ایموجی ڈے پر نیا فیچر متعارف کروایا ہے۔نئے فیچر کے تحت اب فیس بک کے میسنجر میں چیٹ کے دوران صارفین کے ایک دوسرے کو بھیجے جانے والے ایموجی میں چھوٹا سا ساؤنڈ کِلپ بھی بھیج سکیں گے۔ابتدا میں ان ایموجیز کی لائبریری میں ایول لافٹر، تالیوں اور ڈرم رول کے ایموجی موجود ہیں جن میں آواز بھی سنی جائے گی۔یہ فیچر صارفین کی گفتگو میں آسانی پیدا کرے گا جس کے تحت صارفین ایک دوسرے سے واضح طور پر اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کرسکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close