اسلام آباد (پی این آ ئی) واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے تین نئے فیچرز متعارف کروا دیئے ہیں۔واٹس ایپ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یوزر انٹرفیس کی خصوصیت بڑھائی گئی ہےاور واٹس ایپ نے کال کے دوران صارف کے انٹرفیس کو تبدیل کر دیا ہے تاکہ مطلوبہ آپشنز کو تیزی سے حاصل کرنے میں مدد ملے۔ان ماہرین کے مطابق اکاؤنٹ کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے بھی نئی ٹیکنیک متعارف کرا دی گئی ہےاورنئی اپ ڈیٹ میں زیادہ درست اور بہتر ٹولز کے ذریعہ اکاؤنٹ کو بحال کرنے کی صلاحیت بھی حاصل ہوتی ہے۔ صارف کو ایپ کی طرف سے اکاؤنٹ کا جائزہ لینے کے لیے ایک اطلاع موصول ہوتی ہے، جس میں چیٹس کو حذف کیے بغیر تقریبا 24 گھنٹے گزر چکے ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ گروپ کال کے لیے نئی سہولتیں سسٹم میں ڈال دی گئی ہیں اور خاص طور پراس اپ ڈیٹ میں ایک نئی خصوصیت شامل کی گئی ہے جو صارفین کو دوبارہ کانفرنس کالز میں شامل کرنے کی اجازت دیتی ہے اور یہ ایک بٹن دبانے سے ہوتا ہے (کال کرنے کے لیے کلک کریں- کال میں شامل ہوں)۔یہ فیچرز آئی او ایس فون کے لیے نئی اپ ڈیٹ میں متعارف کروائے گئے ہیں، انہیں بعد میں اینڈرائیڈ فونز کے لیے بھی متعارف کروایا جائے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں