اسلام آباد(پی این آئی)واٹس ایپ نے صارفین کو درپیش ایک اور مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش شروع کردی ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے دنیا بھر میں موجود دو ارب سے زائد صارفین کو جدید سہولیات تو فراہم کی جاتی ہی ہیں مگر استعمال کنندگان کو ایک مسئلہ درپیش تھا جس پر اب تک تو کوئی کام نہیں کیا گیا ۔صارفین کو یہ مشکل درپیش تھی کہ جب وہ کوئی بھی ویڈیو کسی دوست کو بھیجتے تھے تو اُس کا رزلٹ تبدیل ہوجاتا تھا، یعنی گرافکس کم یا اُس کی کوالٹی متاثر ہوتی تھی۔واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کی اس پریشانی کو حل کرنے کے لئے اقدامات شروع کردیے ہیں۔ڈبلیو اے بیٹا کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کی ہے، جس کے تحت اب صارف کو ویڈیو بھیجتے وقت تین آپشن نظر آئیں گے ،آٹو، بیسٹ کوالٹی اور ڈیٹا سیور کے آپشنز نظر آئیں گے۔ڈبلیو اے بیٹا کے مطابق آٹو آپشن کو مرکزی کی حیثیت حاصل ہوگی جو ویڈیو کے فارمیٹ پر ہی کام کرے گا۔ڈیٹا سیور آپشن ان افراد کے لئے بہترین ہوگا جو انٹرنیٹ بچا کر اپنے دوستوں کو ویڈیوز بھیجنا چاہتے ہیں۔تیسرا بیسٹ کوالٹی کا آپشن وہ ہوگا جس کی مدد سے ہائی ریزولیشن ویڈیوز سینڈ کی جاسکیں گے، جنہیں موبائل کی گیلری سے ڈاکومینٹ فارمیٹ کے ذریعے بھیجا جاسکے گا۔واضح رہے کہ واٹس ایپ نے اس فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے، فی الوقت یہ سہولت بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لئے دستیاب ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں