چینی سائنس دانوں نے پودوں کی دو نئی اقسام دریافت کرلیں

ووہان (شِنہوا)چینی سائنس دانوں نے پودوں کی دو نئی اقسام دریافت کرتے ہوئے ان کو نام دئے ہیں۔فیٹوٹیکسا جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ،ہونان نارمل یونیورسٹی اور چینی اکیڈمی آف سائنسز کے ووہان بوٹینیکل گارڈن کے محققین نے چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں گل حنا کی ایک نئی قسم گل حنا بلیٹیسیپلا دریافت کی ہے۔چین میں گل حنا کی تقریبا 280 اقسام ریکارڈ کی گئیں ہیں، جن میں سے تقریبا تین چوتھائی صرف چین میں ہی پائی جاتی ہیں جن میں سے زیادہ تر چین کے جنوب مغربی علاقوں میں ہیں۔پودے کی دریافت ہونے والی دوسری نئی قسم کو ایسپڈسٹرا لونگہوئینسس کا نام دیا گیا ہے جسے ووہان بوٹینیکل گارڈن اور ہونان یونیورسٹی آف چائنیز میڈیسن کے محققین نے ملک کے وسطی صوبہ ہونان میں دریافت کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close