اڑنے والی کار نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی

سلواکیہ (پی این آئی) اڑنے والی کار نے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پرو ٹوٹائپ فلائنگ کارنے سلوواکیہ کے دو ایئر پورٹس کے درمیان 35 منٹ طویل پرواز مکمل کر لی ہے۔ اُڑنے والی یہ کار عام پیٹرول کی مدد سے ہی چلتی ہے جبکہ اس فلائنگ کار کو لینڈنگ کے لیے رن وے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلائنگ کار کو ایجاد کرنے والے کا نام پروفیسر اسٹیفن کلین ہے۔پروفیسراسٹیفن کے مطابق فلائنگ کار کو عام کار میں ڈھلنے میں صرف 2 منٹ 15 سکینڈ کا وقت درکار ہوتا ہے جبکہ اس پر بیک وقت دو افراد سفر یا تقریباً 200 کلو گرام تک وزن لادا جا سکتا ہےاوریہ 8 ہزار 200 فٹ کی بلندی تک اُڑان بھر سکتی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close