کیلیفورنیا (پی این آئی) واٹس ایپ جلد ہی ایک ایسا فیچر متعارف کروائے گا جس کے تحت صارفین واٹس ایپ پر موصول ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر کو اب صرف ایک ہی بار دیکھ سکیں گے۔ واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ جلد ایک فیچر متعارف کروانے والا ہے جو صارفین کو ایسی تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے کی اجازت دے گا جو صرف ایک ہی بار دیکھی جاسکیں گی۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کو یہ سہولت مہیا کی جائے گی کہ جس شخص کو پیغام بھیجا جائے گا اس کے دیکھنے کے بعد وہ خود بخود فوری طور پر ڈیلیٹ ہوجائے گا۔ مذکورہ فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد آپ کا بھیجا گیا پیغام صرف ایک بار ہی کھل سکے گا البتہ صارف پیغام ڈیلیٹ ہونے سے قبل اسکرین شاٹ لے سکتا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں