انٹرنیٹ صارفین کیلئے خوشخبری، دس گنا تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولیت؟ پاکستان میں فائیو جی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کااستعمال شروع

پشاور (پی این آئی)وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا عاطف خان نے کہا کہ پاکستان میں5جی ٹیکنالوجی استعمال کرنیکی کوشش کی جارہی ہے ، 5جی ٹیکنالوجی کی اسپیڈ 10گنا زیادہ ہوگی،تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خیبر پختونخواہ عاطف خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹیکنالوجی سے میڈیکل اوردوسرے شعبوں میں آسانیاں پیدا کررہے ہیں، 5جی کے استعمال سے متعلق منفی تاثر دیا جاتا ہے جو کہ بے بنیاد ہے،عاطف خان نے کہا کہ پاکستان میں5جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، 5جی ٹیکنالوجی کی اسپیڈ 10گنا زیادہ ہوگی،صوبائی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ40کنال پرمشتمل پشاورمیں ڈیجیٹل کمپلیکس اور مردان میں اسپیشل اکنامک زون بنایاجائیگا جبکہ سوات میں آئی ٹی پارک کی تعمیربھی منصوبوں میں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں