بیت اللہ شریف میں اللہ کے مہمانوں کوروبوٹ آب زم زم پیش کریں گے

مکہ مکرمہ (پی این آئی ) سعودی حکومت بیت اللہ شریف میں اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے مختلف جدید ٹیکنالوجی کی سہولتیں متعارف کراتی رہتی ہے۔ تازہ ترین اقدام میں مسجدالحرام میں اللہ کے مہمانوں کو آب زم زم کی فراہمی کے لیے روبوٹ سروس متعارف کروادی گئی۔سعودی میڈیا کے مطابق روبوٹ زائرین کی آمد ورفت میں رکاوٹ ڈالے بغیر زم زم کی بوتلیں تقسیم کرتا ہے۔عبدالرحمن السدیس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ زائرین کے تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہوگیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سماجی خدمات کے لیے اہم ہے بالخصوص جب کہ کورونا وائرس کی وباء کا پھیلاؤ عام ہوگیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں