بیجنگ (شِنہوا) 39چینی گیم پبلشرز نے مئی میں دنیا بھر کے 100 سرکردہ عالمی موبائل گیم پبلشرز کی فہرست میں اپنی جگہ بنائی، اور اس عرصہ کے دوران انہوں نے ان 100 کمپنیوں کی حاصل کردہ آمدنی میں سے 40.3 فیصد حصہ حاصل کیا۔موبائل ایپ کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے والی فرم سینسر ٹاور کے مطابق گزشتہ ماہ 39 چینی گیم ڈویلپرز نے دنیا بھرسے تقریبا 2.39 ارب امریکی ڈالرزکما ئے۔اس مدت کے دوران ٹینسنٹ نے آمدنی کے لحاظ سے تمام چینی گیم پبلشرز میں سرفہرست مقام حاصل کیا اس کے بعد نیٹ ایز اور می ہویو رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں