آپ کو میسج بھیج کر دوست جلدی سے ڈیلیٹ کر دے تو آپ وہ میسج کیسے پڑھ سکتے ہیں؟ جانیئے

اسلام آباد (پی این آئی) اگر آپ کو کوئی دوست یا رشتہ دار آپ کو کوئی میسج بھیجے اور پھر فوری طور پر ڈیلیٹ بھی کر دے تو اب ایسی ایپلی کیشن آ گئی ہے جس کے ذریعے آپ اس ڈیلیٹ کیے گئے میسج کو پڑھ سکتے ہیں۔ وہ طریقہ سوشل میڈیا ایکسپرٹس نے اس طرح سے بتایا ہے کہ
گوگل پلے اسٹور سے ‘”نوٹی سیو”نامی ایپلی کیشن اپنے موبائل پر ڈاؤن لوڈ کرلیں، ڈاؤن لوڈ مکمل ہو جانے کےبعد ایپلی کیشن کو کھولیں اور نوٹی فکیشن سمیت اس کے اندرتمام آپشنز کو ان ایبل کردیں۔آپشن ان ایبل کرنے کے بعد یہ ایپلی کیشن خود ہی موصول ہونے والے تمام نوٹیفکیشن کو ٹریک کرلے گی۔اس کے بعد آپ کا کام ختم اور “نوٹی سیو” ایپلی کیشن کا کام شروع ہو گیا۔ جونہی آپ کا کوئی دوست میسج بھیج کر ڈیلیٹ کرے تو آپ” نوٹی سیو” ایپ میں جاکر وہ میسج پڑھ سکتے ہیں۔ جونہی آپ ایپلی کیشن کھولیں گے آپ کے سامنےوہ میسج خود ہی آجائے گا جب کہ یہ بھی لکھا ہوگا کہ اس میسج کو اب ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close