گوگل نے صارفین کو بڑا جھٹکا دیدیا، بڑی سہولت ختم کر دی گئی

 کیلیفورنیا(آئی این پی ) گوگل فوٹوز کی جانب سے سالوں سے صارفین کو لامحدود تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی تھی۔ لیکن  یکم جون سے صرف 15 جی بی کی مفت اسٹوریج کی سہولت دی جائے گی۔ اسٹوریج بھرنے کے بعد مزید استعمال کے لیے صارف کو گوگل ون پلان میں مزید اسٹوریج خریدنا ہوگی، سو جی بی اسٹوریج 276 روپے ماہانہ میں دستیاب ہوگی یا صارف کوپرانی فائلز کو ڈیلیٹ کرنا ہوگا۔ اچھی خبر یہ ہے کہ گوگل کے مطابق ماضی میں جو بھی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں وہ اکانٹ اسٹوریج کا حصہ نہیں ہوں گی، مگر آج سے جو بھی اپ لوڈ ہوگا وہ اکانٹ اسٹوریج کے اسپیس کا حصہ ہوگا۔ نئی پالیسی کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے 80 فیصد صارفین کو 15 جی بی اسٹوریج کو استعمال کرنے میں کم از کم 3 سال لگ سکتے ہیں، اور جب آپ کی اسپیس 15 جی بی کے قریب پہنچے گی تو گوگل آپ کو ای میل کے ذریعے مزید اسٹورج خریدنے کا ںوٹیفیکیشن دے گا۔ گوگل فوٹو میں 4 کھرب سے زیادہ تصاویر محفوظ ہیں، اور ہر ہفتے 28 ارب نئی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔ یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ اگر کوئی صارف جی میل، ڈرائیو یا فوٹو کے اکانٹ کو 2 سال سے استعمال نہیں کررہا، تو کمپنی کی جانب سے وہاں موجود مواد کو ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close