اپنے پنکھے کو ایئر کنڈیشنر میں تبدیل کیجیے، وہ بھی گھر بیٹھے

مکوآنہ (پی این آئی )ایک پاکستانی اپنی مہارت سے فرش پر رکھے جانے والے عام پنکھے کو تھوڑی سی محنت کر کے ایئر کنڈیشنر میں تبدیل کر کے ٹھنڈی ہوا کھائی جاسکتی ہے۔سب سے پہلے کولڈ ڈرنک کی دو بوتلیں لیجیے، دونوں بوتلوں کے پیندے اس طرح کاٹیے کہ نچلا حصہ مکمل طور پر الگ نہ ہو بلکہ ایک طرف سے جڑا رہے جسے ڈھکنے کی طرح کھولا جاسکے، بوتلوں کے باقی نچلے حصے میںنصف پر چاروں جانب گول سوراخ کر دیجیے۔بوتلوں کے ڈھکنے مضبوطی سے بند کر کے انہیں اْلٹا کیجیے اور باریک تار کی مدد سے پیڈسٹل فینکے پیچھے والی جالی پر باندھ دیجیے، اب فریزر میں جمائی گئی برف کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے لے کر ان سے بوتلوں کو ا?دھا بھر دیجیے، یہ کارروائی مکمل کرنے کے بعد پیڈسٹل فین چلا دیجیے اور اس کے سامنے بیٹھ کر ایئر کنڈیشنر جیسی ٹھنڈی ہوا کا لطف لیجیے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close