چھینا ہوایا گمشدہ موبائل فون چند گھنٹوں میں کیسے بلاک کرواسکتے ہیں؟ پی ٹی اے نے نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کی جانب سے گمشدہ یا چھینے جانے والے فون کو بلاک کروانے کا طریقہ کار متعارف کروادیا گیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق اب صارفین گھر بیٹھے اپنے گم یا چھینے گئے موبائل کی شکایت درج کرواسکتے ہیں۔صارفین دی نیو لاسٹ اینڈ اسٹولن ڈیوائس سسٹم کے تحت اپنی شکایت درج کرواسکتے ہیں۔ پی ٹی اے کی شکایت کی ویب سائٹ پر جائیں اور دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔موبائل فون بند کروانے کے لیے صارفین کو نام، پتہ، ای میل، شناختی کارڈ اور گمشدہ فون کی تفصیلات بتانا ہونگی۔درخواست دائر کروانے کے بعد آپ کو ریفرنس نمبر دیا جائے گا جس کے بعد 24 گھنٹے کے اندر اندر فون بلاک کر دیا جائے گا۔دوسری جانب اگر آپ کا فون مل جاتا ہے تو اسی ویب سائٹ پر جاکر آپ ان بلاک کے آپشن کا انتخاب کر کے فون ان بلاک کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close