گوگل آپکو سوتے ہوئے بھی دیکھے گا

نیویارک(پی این آئی) گوگل کی طرف سے ’نیسٹ حب‘ کی نئی جنریشن متعارف کروا دی گئی ہے جس میں حیران کن طور پر لوگوں کی نیند کی نگرانی کرنے کے فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق گوگل ہیلتھ مارکیٹ میں بھی اپنے پاؤں پھیلا رہی ہے اور نیسٹ حب میں ان نئے فیچرز کو شامل کرنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ان فیچرز کے ذریعے گوگل لوگوں کی نیند کے پیٹرن اور دوران نیند سانس لینے کے طریقے کی نگرانی کرے گا اور انہیں مختلف نوعیت کی تحقیقات میں بروئے کار لایا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق نیسٹ حب کی نئی جنریشن میں ایسے سنسرز لگائے گئے ہیں جو دوران نیند آدمی کی حرکت اور سانس وغیرہ کی نگرانی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان میں 7انچ کی ایک سکرین شامل کی گئی ہے اور گوگل کا ’وائس اسسٹنٹ‘ بھی مہیا کیا گیا ہے۔ اس نئے نیسٹ حب کی قیمت 100ڈالر (تقریباً ساڑھے 15ہزار روپے) رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close