ہیکرز سے اپنا پاسپورڈ کیسے محفوظ رکھیں؟ چند اہم ٹِپس

نیویارک(پی این آئی) کچھ لوگ اپنے پاس ورڈ انتہائی عقلمندی کے ساتھ منتخب کرتے ہیں تاہم آج بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو ایسے پاس ورڈز کو ترجیح دیتے ہیں جنہیں یاد رکھنا آسان ہو۔ یہی وہ لوگ ہیں جو آسانی سے ہیکرز کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اب سائبرسکیورٹی ماہرین نے کچھ ایسے پاس ورڈز بتا دیئے ہیں جو کبھی بھی نہیں رکھنے چاہئیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ان پاس ورڈز میں 696969سے لے کر strongpasswordتک جیسے پاس ورڈز شامل ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آج بھی کچھ لوگ اپنے نام ہی کو پاس ورڈ بنا لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہیکرز کو اس کا علم نہیں ہو گا۔ حالانکہ لوگوں کے نام پر مبنی پاس ورڈز کو ہیک کرنا سب سے آسان کام ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ 12345اور دیگر ایسے عام پاس ورڈز اکاؤنٹس کی سکیورٹی کے لیے انتہائی خطرہ ہوتے ہیں۔لوگوں کو پاس ورڈز میں الفاظ اور اعداد ملا کر استعمال کرنے چاہئیں اور الفاظ میں چھوٹے اور بڑے دونوں طرح کے حروف شامل ہونے چاہئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پاس ورڈ کی لمبائی بھی مناسب حد تک طویل ہونی چاہیے۔ ایسے پاس ورڈز کو ہیک کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ کچھ لوگ اپنے پاس ورڈ انتہائی عقلمندی کے ساتھ منتخب کرتے ہیں تاہم آج بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو ایسے پاس ورڈز کو ترجیح دیتے ہیں جنہیں یاد رکھنا آسان ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close