ماہرین نے کلائی پر پہنے جانیوالا پاور بینک ایجاد کر لیا

نیویارک(پی این آئی ) آج کے تیز رفتار دور میں ہمیں فونماہرین نےکلائی پر پہنے جانیوالا پاور بینک ایجاد کر لیا چارج رکھنا پڑتا ہے اور حال یہ ہے کہ ہمہ وقت فون چارجر یا پاوربینک ساتھ رکھنا پڑتا ہے لیکن اب ہاتھ میں پہنا جانے والا ایک کڑا پاور بینک اور چارجر کا متبادل ثابت ہوسکتا ہے جسے ’’کے نیکٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔بالخصوص سفر کے دوران فون چارج کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے اور اسی مشکل کے پیشِ نظر ہاتھوں میں پہنا جانے والا ایک خوشنما کڑا بنایا گیا ہے جو پاوربینک کا کام دیتا ہے۔ اس کے برخلاف روایتی پاور بینک بھاری بھرکم اور تاروں سے بھرے ہوتے ہیں جبکہ کے نیکٹ ایک پاکٹ چارجر کا کام کرتا ہے۔اس کڑے کی بدولت بجلی کے پلگ، تاروں اور جارچر وغیرہ سے خلاصی مل جاتی ہے۔ کے نیکٹ ایک دھاتی کڑا ہے جو پانچ رنگوں اور تین سائز میں دستیاب ہے۔ اس چارجر کو ایک زیور کی طرح کلائی پر پہنا جاسکتا ہے۔ یہ کڑا آئی فون اور آئی پیڈ کے تمام ماڈل کے لیے کارآمد ہے۔ کے نیکٹ کی گنجائش 2000 ایم اے ایچ ہے۔ آج کے تیز رفتار دور میں ہمیں فونماہرین نےکلائی پر پہنے جانیوالا پاور بینک ایجاد کر لیا چارج رکھنا پڑتا ہے اور حال یہ ہے کہ ہمہ وقت فون چارجر یا پاوربینک ساتھ رکھنا پڑتا ہے لیکن اب ہاتھ میں پہنا جانے والا ایک کڑا پاور بینک اور چارجر کا متبادل ثابت ہوسکتا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close