سائنسدانوں کا قدرت کو چیلنج کرنے کا اعلان ، مردے کو زندہ کرنے کی کوششیں کرنے لگے مگر کیسے؟

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتے ہیں کہ ’’ہر ذی روح کو موت کا مزہ چکھنا ہے‘‘۔ جب سے انسان اس دنیا میں وارد ہوا ہے تب سے آج تک موت و حیات کا سلسلہ جاری ہے۔ موت پر قابو پانے کیلئے انسان کی مختلف ادوار میں کئی کوششیں تاریخ کا حصہ ہیں۔ آب حیات، سفلی علوم و دیگر ٹوٹکوں سے متعلق تو آپ نے کچھ نہ کچھ پڑھ یا سن رکھا ہو گامگر اب آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ سائنسدانوں نے مردوں کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے تجربات کا آغاز کر دیا ہے۔ امریکہ کی ایک فرم نے قدرت کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میل آن لائن رپورٹ کے مطابق ’بائیوکوراک ‘‘نامی امریکی فرم نے انسانوں کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے تجربات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فرم کے سائنسدانوں نے 2016کے آخر میں اعلان کیا تھا کہ وہ مردوں کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے بھارت میں ایک تجربہ گاہ بنا کر تجربات کا آغاز کر رہے ہیں مگربھارتی میڈیکل ریسرچ کونسل کی طرف سے انہیں بھارت میں یہ تجربات کرنے سے روک دیا گیا جس کے بعد اب انہوں نے لاطینی امریکہ میں تجربات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فرم کی چیف ایگزیکٹو آفیسر آئرا پاسٹرنے مردوں کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے سائنسدانوں کے تجربات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے سائنسدان مرنے والے شخص کے خون سے بنیادی خلیے (Stem Cells) حاصل کرکے دوبارہ اس کے جسم میں داخل کریں گے۔ اس کے بعد متوفی کی ریڑھ کی ہڈی میں پیپٹائیڈز (Peptides)انجیکٹ کیے جائیں گے۔ پھر مریض کے عصبی نظام کو لیزر کے ذریعے متحرک کرنے کی کوشش کی جائے گی اور ایم آر آئی سکینز کے ذریعے اس کے جسم میں آنے والی تبدیلیوں کی نگرانی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں