’’ ٹک ٹاک کا جنون عروج پر‘‘ پولیس کانسٹیبل ٹک ٹاکر بن گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) ویسٹ زون کے تھانے میں تعینات پولیس کانسٹیبل ٹک ٹاکر بن گیا اور بھارتی اداکاروں کے ڈائیلاگ پردرجنوں ویڈیوز بنا ڈالیں، پولیس کانسٹیبل کامران یومیہ 2 سے3 ٹک ٹاک ویڈیوز بناتا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکاروں کی دلچسپی ڈیوٹی سے زیادہ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں ہونے لگی، ویسٹ زون کےتھانےمیں تعینات پولیس کانسٹیبل ٹک ٹاکربن گیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق اہلکار نے بھارتی اداکاروں کے ڈائیلاگ پر درجنوں ویڈیوز بنا ڈالیں ، کبھی لاک اپ میں ڈائیلاگ تو کبھی پولیس موبائل میں بیٹھ کر فنکاری کی ، کامران یومیہ 2 سے 3 ٹک ٹاک ویڈیوز بناتا ہے۔خیال رہے پولیس حکام ماضی میں ٹک ٹاک بنانے والے اہلکاروں کے خلاف ایکشن لے چکے ہیں، رواں سال مارچ میں کراچی میں پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر تین خواتین پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا تھا ، تینوں اہلکاروں نے سندھ اسمبلی میں ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔گذشتہ سال لاہور میں خاتون کانسٹیبل کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ، جس کے بعد اعلیٰ پولیس افسران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل کو معطل کردیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close