ایٹمی کمیشن کا وینٹی لیٹر ہر طرف دھوم مچ گئی خریداروں کی غیرمعمولی دلچسپی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے جدید ترین وینٹی لیٹر کی خریداری کیلئے ملک بھر کے میڈیکل اداروں نے غیرمعمولی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے ایٹمی توانائی کمیشن سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطا بق کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ آئی لیووینٹی لیٹر ہر درآمدی سستے اور مہنگے وینٹی لیٹر کے مقابلے میں درجہ ہا بہتر اور کم قیمت ہو گا۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ یہ وینٹی لیٹر کسی غیرملکی کمپنی کے اشتراک سے نہیں بنایا گیا‘ یہ قومی سائنس دانوں‘ انجینئرز اور ٹیکنیشنوں کی مشترکہ

کاوشوں کا ثمر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سائنس دانوں‘ انجینئرز اور ٹیکنیشینز کا کارنامہ ہے کہ انہوں نے ملکی وسائل سے ایک ایسی مشین وینٹی لیٹر جس کی ملک کو فوری ضرورت ہو سکتی ہے، بنا کر قوم کو اچھی امید دی ہے کہ پاکستانی ادارے بالخصوص اٹامک انرجی کا ادارہ قوم کی ہر ضرورت کیلئے اپنی کوششیں کرتا رہے گا۔ ملکی وسائل سے تیار کردہ اس وینٹ کا نام آئی لیو (I-Live) رکھا گیا ہے۔یاد رہے کہ ملک میں کرونا کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے ایسے میں وینٹی لیٹرز کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close