گاڑیوں کے شوقین کر لیں تیاری، ماسٹر چنگان نے پاکستان میں خودکار گاڑیوں کی ٹیسٹنگ کا آغاز کر دیا

کراچی (آن لائن)ماسٹر چنگان نے ’’Future Forward, Forever‘‘ کے وژن کے تحت پاکستان میں خودکار گاڑیوں کی ٹیسٹنگ کا آغاز کر دیا۔ ماسٹر چنگان موٹرز نئی آٹوموٹو ٹیکنالوجیز متعارف کروانے اور پاکستان کی سڑکوں پر اس کا تجربہ کرتے ہوئے پاکستان کو نقل و حرکت کے مستقبل کی جانب لے جا رہی ہے۔ ماسٹر چنگان موٹرز کے سی ای او دانیال ملک کا کہنا ہے کہ ’’مستقبل یہاں ہے، اسے یکساں طور پر تقسیم نہیں کیا گیا۔ ’’چنگان پاکستان‘‘ ملک میں مستقبل کو لاتے ہوئے تبدیلی اور خودکار نقل و حرکت کو مقامی بنانے کا ذریعہ ہے۔ چنگان آٹو چین میں جدید ترین موبیلٹی ٹیکنالوجیز میں لیڈر ہے اور ہمیں کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ ہم اسے پاکستان میں کیوں نہیں متعارف کروا سکتے۔ ہمارا مقصد پاکستان کو عالمی خودمختار ٹیکنالوجی میں بہتر بناتے ہوئے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماسٹر چنگان کا ’’Future Forward, Forever‘‘ کا وژن وہ محرک قوت ہے جس کے تحت ہم مصنوعی ذہانت پر مبنی خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجیز کا تجربہ کر رہے ہیں اور اسے پاکستانی سڑکوں کے مطابق بنا رہے ہیں۔ جیسے کہ دانیال ملک نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم (ماسٹر چنگان میں) اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ لوگ وہ کچھ نہیں خریدتے جو آپ بیچتے ہیں، وہ خریدتے ہیں کہ آپ اسے کیوں بیچتے ہیں اور ماسٹر چنگان کے ساتھ ہمارا مضبوط تعلق ہمارے لوگوں، مصنوعات، پلانٹس، دفاتر اور ہر اس چیز سے چلتا ہے جو ہم کرتے ہیں۔ جیسے ہی چنگان پاکستان کے فیس بک پیج پر teasers جاری کئے گئے، پاکستانی سوشل میڈیا پر جوش و خروش اور تذبذب دیکھا گیا جو پاکستانی مارکیٹ میں اس قسم کی ٹیکنالوجی کی حامل گاڑیوں کا ممکنہ تعارف دیکھنا چاہتے تھے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close