کورونا کی 5منٹ میں تشخیص کا طریقہ تیار کرلیا گیا

ٹوکیو(شِنہوا)ریکن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اوریونیورسٹی آف ٹوکیوکے جاپانی محققین سمیت دیگرنے کہا ہے کہ انہوں نے کوویڈ-19 کی جانچ کا ایک ایسا طریقہ تیار کیا ہے جو پانچ منٹ کے اندرتشخیص کے نتائج فراہم کرتا ہے۔نئے طریقہ کار میں وائرس کے نمونے شیشے کی خصوصی پلیٹ پررکھے جاتے ہیں جس کے فی مربع سینٹی میٹرپر10لاکھ سوراخ ایک مائیکرو تشخیصی چیمبر کے طورپر کام کرتے ہیں۔مائکرو جسامت کے حامل ٹیسٹ چیمبر میں ایک ریج نٹ ہوتا ہے اور جوں ہی کسی خون کے نمونے میں نوول کورونا وائرس رائبو نیوکلیک ایسڈ(آر این اے)موجود ہوتا ہے تو چیمبر روشنی پیدا کرتا ہے۔جاپان کے سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے کا کہنا ہے کہ یہ ٹیسٹ معیاری پولیمریز چین رد عمل(پی سی آر)ٹیسٹ سے مختلف ہے کیونکہ ٹیسٹ کے اس نئے تیز رفتار طریقے کے تحت کورونا وائرس رائبو نیوکلیک ایسڈ کو بڑھانا ضروری نہیں ہے، کیونکہ مائکرو ساخت کے ٹیسٹ چیمبر میں وائرس کی ایک خوردبینی مقدارکا بھی پتہ لگایا جاسکتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close