جدید ٹیکنالوجی پرمبنی نئے سسٹم کا نفاذ، اب آپ کو گمشدہ یا چوری شدہ فون کوئی دوسرا استعمال کر ہی نہیں سکے گا،

اسلام آباد (پی این آئی) اب آپ کا گمشدہ یا چورہ شدہ فون کوئی دوسرا استعمال نہیں کر سکے گا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے گمشدہ، چوری شدہ اور چھینے گئے موبائل فونز کو بلاک کرنے کے لئے نئے خود کار ”گمشدہ اور چوری شدہ ڈیوائس سسٹم“(ایل ایس ڈی ایس) کا آغاز کر دیا ہے۔پی ٹی اے کا نافذ کردہ نیا نظام ان صارفین کے لیے مددگار ثابت ہو گا جو موبائل فون چوری ہونے، چھینے جانے یا گم ہو جانے کی صورت میں اسے بلاک کرانا

چاہتے ہیں۔ صارفین اپنے موبائل کے ممکنہ غلط استعمال کو روکنے کے لیے ایسے فون سیٹ کے آئی ایم ای آئی بلاک کرانے کے لئے پی ٹی اے کو درخواست دے سکتے ہیں۔پی ٹی اے حکا م کا کہنا ہے کہ چوری شدہ موبائل فون شکایت کے اندراج اور اس سے متعلق ضروری تصدیق کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر ادنر بلاک کر دیا جائے گا۔پی ٹی اے کے مطابق صارفین ادارے کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کے ذریعے فون بلاک کرنےکے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔یہ وضاحت بھی بتایا گیاہے کہ مزید معلومات / سولات کے لیے صارف پی ٹی اے کنزیومر سپورٹ سینٹر (CSC) کے ٹول فری نمبر 0800-55055پر (ہفتے کے ساتوں دن صبح نو سے رات نو بجے تک) رابطہ کرسکتے ہیں۔فون بلاک کرنے کی درخواست کے کامیاب اندراج کے بعد درخواست کنندہ کو ایک حوالہ نمبر فراہم کیا جائے گا۔گمشدہ فون مل جانے کی صورت میں شکایت کنندہ کو آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعہ ان بلاکنگ کے لیے بھی اسی طریقے پر عمل کرنا ہوگا اور شکایتی حوالہ نمبر کے ساتھ دیگر لازمی تفصیلات بھی فراہم کرنی ہوں گی، یہ وہی معلومات ہوں گی جو صارف نے فون بلاک کراتے وقت فراہم کر رکھی ہوں گے۔پی ٹی اے کی جانب سے موبائل فون ان بلاک ہوجانے کے بعد صارف کو اس کے فراہم کردہ نمبر پر ایک ایس ایم ایس موصول ہو گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close