فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز بحال ہوگئیں

لاہور (پی این آئی) پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز بحال ہوگئی ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہونے کی وجہ سے صارفین کو گزشتہ کچھ گھنٹوں سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔تاہم اب اس مسئلے پر قابو پا کر تینوں ایپس

کی سروسز بحال کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ فیس بک ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ ایک ہی کمپنی فیس بک کی ملکیت ہیں۔ ان کے ڈاؤن ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اظہارِ خیال کیلئے ٹوئٹر کا رخ کیا اور اپنے تجربات شیئر کرتے رہے۔ بہت سے صارفین فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کے بارے میں میمز بناتے ہوئے بھی نظر آئے۔ اگرچہ فیس بک ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز بحال ہوگئی ہیں لیکن ٹوئٹر پر اب بھی ان سے متعلقہ ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close