واٹس ایپ کے نئے حیران کن فیچر پر کام شروع، کب لانچ ہو گا؟

نیویارک(این این آئی )واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک منفرد فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واٹس ایپ نے سائن آوٹ فیچر پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت صارف اپنی مرضی سے جہاں سے بھی چاہے گا اکاونٹ کو لاگ آوٹ کرسکے گا۔لاگ آوٹ کے بعد موبائل یا

کمپیوٹر پر اس کی رسائی ختم ہوجائے گی اور پھر یہ دوبارہ آئی ڈی کی طرح لاگ ان کیا جاسکے گا۔واٹس ایپ نے اس فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے۔۔۔۔عوام کو کونسی ڈیوائسز اور موبائلز خرید نے نہیں چاہئے؟ پی ٹی اے نے ہدایات جاری کر دیںاسلام آباد(پی این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ عوام سیکشن 29 ٹیلی کام ری آرگنائزیشن ایکٹ 1996 کے تحت ایسے موبائل فون، جی ایس ایم ایمپلی فائرز، بوسٹرز، ریپیٹرز اور سم باکس وغیرہ نہ خریدیں جن کے ساتھ باقاعدہ اجازت، ٹائپ اپروول اور سی او سی (سرٹیفکیٹ آف کمپلائس) نہہو۔جمعرات کو پی ٹی اے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایسی غیرمعیاری ڈیوائسز نہ صرف انسانی صحت و قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ ٹیلی کام سروس کےمعیار میں خلل ڈالنے کا سبب بھی بن رہی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی تمام ویب سائٹس اور ای کامرس میڈیم جو ایسی ڈیوائسز کی تشہیر کرتے ہیں یا ان کو فروخت کرتے ہیں، ان کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ٹیلی کام ری آرگنائزیشن ایکٹ کی دفعہ 31 کے مطابق قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے اپنی متعلقہ ویب سائٹس سے ایسا تمام مواد ہٹا دیں۔پی ٹی اے کے قواعد کے مطابق سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز) اور پی ٹی اے ٹائپ اپروول ہولڈرز کو جی ایس ایم بوسٹر درآمد کرنے اور صارفین کے احاطے میں انسٹال کرنے کی

اجازت ہے۔ایکٹ کے تحت ایسے صارفین جو انفرادی طور پر بوسٹرز یا ایمپلیفائر کی انسٹالیشن میں ملوث ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔اتھارٹی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے نہ صرف خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے بلکہ عوام کو بھی وقتاً فوقتاً ہدایات جاری کرتا ہے کہ وہ قابل اطلاق قوانین کے مطابق کسی قسم کی تکلیف اور قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے ایسی چیزیں استعال نہ کریں کسی غیر رسمی چینل کے ذریعے آئے ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں