راولپنڈی (این این آئی)پاکستان نے زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے والے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ، کروز میزائل 450 کلومیٹر تک زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میزائل کو آرٹ ملٹی ٹیوب
میزائل لانچ وہیکل سے لانچ کیا گیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میزئل تجربہ کامشاہدہ نیسکام کے چیئرمین ڈاکٹر ثمر ، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ ، اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن کے سینئر افسران سمیت آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ ، سائنس دانوں اور انجینئرز نے کیا۔ چیئرمین نیسکام نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاری کے معیار کو سراہا جو اسلحہ میں سسٹم کے ہنر مندانہ ہینڈلنگ اور تمام ٹریننگ پیرامیٹرز کی تکمیل سے ظاہر ہوتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت میں اضافے کے لئے سائنس دانوں اور انجینئروں کے تعاون کو بھی سراہا۔ صدر ، وزیر اعظم پاکستان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی کامیاب تربیتی لانچ کے انعقاد پر شریک فوجیوں کو مبارکباد دی ہے۔۔۔۔میڈ -اِن پاکستان موبائلز حقیقت بن گئے، پاکستان میں پہلی بار سمارٹ فون تیار کر لیا گیالاہور (پی این آئی) غیر ملکی کمپنی نے پاکستان میں پہلا موبائل تیار کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری تصاویر کے ساتھ صوبائی وزیر انڈسٹریز اور کامرس میاں اسلم اقبال نے لکھا کہ ’’ میڈ -اِن پاکستان موبائلز اب ایک حقیقت بن گئے ہیں۔ ویوو موبائلز فیصل آباد اقتصادی زون نےاسمارٹ فون پروڈکشن کا آغاز کردیا ہے اور جلد ہی دیگر غیرملکی کمپنیاں بھی جلد ہی اس کام کا آغاز کردیں گی ۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا
کہ ’’وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی سرپرستی میں موبائل فونز بنانے کی پالیسی کے نفاذ کے بعد مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں‘‘۔واضح رہے کہ گزشتہ برس بتایا گیا تھا کہ معروف کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سانگ نے پاکستان میں اسمبلی پلانٹ لگانے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حال ہی میں متعارف کروائی گئی موبائل پالیسی اور ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کی وجہ سے پاکستان میں اسمارٹ فونز کی پروڈکشن میں بڑا اضافہ ہو اہے۔ انہوں نے کہا کہ سام سنگ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوئی ہے۔سام سنگ پاکستان کے ایم ڈی اور سی ای او نے حکومتی پالیسی اور اقدامات کو سراہا ہے۔پاکستان میں اپنے سمارٹ فون اسمبلنگ پلانٹ کے قیام پر سنجیدگی کا اظہار کیا ہے۔ 11 مارچ2020ء کو وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر سے ٹرانسیون ٹیکنو الیکٹرانکس پاکستان کے سربراہ نے ملاقات کی تھی۔ٹرانسیون کے سی ای او نے کہا کہ پاکستان میں سمارٹ فون اسمبلی پلانٹ نے پیداوار شروع کردی ہے ۔پلانٹ میں سالانہ 30لاکھ سمارٹ فون ہینڈ سیٹ تیار کئے جائیں گے جبکہ ایک سالکے اندر اس کی پیداوار 13ملین سالانہ تک پہنچ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈی آئی آر بی ایس سسٹم نیا مارکیٹ کھولنے میں بنیادی عنصر اور اہمیت کا
حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اب سمارٹ فونز کی برآمد پر توجہ دے رہے ہیں کیونکہ پاکستان میں قائم یہ پلانٹ دنیا بھر میں ٹرانسیون گروپ کے تمام پلانٹس کی نسبت سب سے زیادہ موثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے تین سال میں 49فیصد ہینڈ سیٹ پارٹس مقامی سطح پر تیار کرنیکا ہدف مقرر کر دیا ہے جب کہ سمارٹ فونز کی بر آمدات کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے ،جس کی واضح مثال یہ ہے کہ ویت نام سالانہ 37 ارب ڈالر کے ہینڈ سیٹس بر آمد کرتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں