گوگل ہے توہسپتال کیوں جائیں؟ گوگل سرچ انجن کا نیا فیچر دل کی دھڑکن اور نبض کے بارے میں کب سے اور کیا کیا بتائے گا؟

کیلیفورنیا(آئی این پی ) اب دل کی دھڑکن اور نبض کی رفتار کو اسمارٹ فون کے ذریعے بھی جانا جا سکے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوگل سرچ انجن نے اگلے ماہ ایک ایسا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا جو آپ کے دل کی دھڑکن اور نبض کی رفتار بتائے گا اور یہ فیچر گوگل فٹ ایپ پر دستیاب ہو گا۔ دل کی

دھڑکن اور نبض کی رفتار جاننے کے لیے اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ استعمال کرنا ہو گا اور گوگل موبائل فون پر یہ بھی بتائے گا کہ آپ نے ایک منٹ میں کتنی بار سانس لیا ہے۔ دل کی دھڑکن دیکھنے کے لیے اسمارٹ فون کا کیمرہ آپ کی انگلیوں پر ہونے والے تبدیلیوں کا پتا لگائے گا اور اسی سے دل رفتار معلوم ہو سکے گی تاہم گوگل کا یہ بھی کہنا ہے کہ طبی مسائل کی تشخیص کے لیے اسے استعمال نہ کیا جائے۔ اس نئی ٹیکنالوجی کے تحت گوگل فٹ آپ کو اپنے اسمارٹ فون کیمرے کا استعمال کر کے دل کی شرح اور سانس کی شرح پیمائش کرنے کی اجازت دے گا۔ گوگل کے اعلان کے مطابق یہ سروس بتدریج تمام اینڈرائیڈ استعمال کرنے والے فونز پر فراہم کردی جائے گی تاہم فی الحال گوگل کے پکسل اسمارٹ فون پر ہی یہ سروس دستیاب ہوگی۔۔۔۔ جاز نے جدید سہولیات سے آراستہ ڈیجیٹل ہائوس کا کس بڑے شہر میں افتتاح کردیا؟ کوئٹہ(این این آئی)پاکستان کے نمبر ون 4Gآپریٹراور براڈ بینڈفراہمی کے سب سے بڑے نیٹ ورک جاز(Jazz) نے کوئٹہ میں جدید سہولیات سے آراستہ’’جاز ڈیجیٹل ہائوس‘‘ کا افتتاح کردیاہے۔جاز میں کام کرنے والوںکی فلاح و بہبودکے عزم کے پیش نظر تیار کیا گیا یہ دفتر ملازمین کوایک متاثر کن ماحول فراہم کرے گا۔بریک آوٹ رومز،پراجیکٹ رومز سے لے کر کھڑے ہونے اور بیٹھنے کے لیے آرام دہ نشستوں کی بدولت یہ دفتر نہ

صرف آنے والوں کو پرسکون ماحول دے گا بلکہ ڈیجیٹل سہولیات کی مدد سے بہترین ٹیم ورک کی حوصلہ افزائی بھی کرے گا ۔مزید برآںاس دفتر کی مدد سے صوبہ بلوچستان ،بالخصوص دیہی علاقوں میں جاز کی ڈیجیٹل سروسز کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے جاز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عامر ابراہیم کا کہنا تھاکہ ’’یہ ڈیجیٹل ہائوس جاز کی منفرد اقدارکا ثبوت اور کام کی جگہوں پرتیزی سے بدلتے رجحانات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی عمدہ مثال ہے۔جاز کے ملازمین کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے پیش نظر ہمیں امید ہے کہ جدید سہولیات سے آراستہ یہ دفترملازمین کی فلاح وبہبود ،تسلسل سے سیکھنے کے عمل اور جدت کومزید اجاگر کرے گا‘‘۔بہتر دفتری ماحول کی بدولت جاز employer of choiceکے طورپر جانا جاتاہے۔ ملازمین کی ترقی اورحوصلہ افزائی کے مستقل عمل سے ڈیجیٹل پاکستان کی جانب کمپنی کو مقررہ اہداف حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close