پاکستان میں بنائے جانے والے موبائل فون کے لیے قواعد و ضوابط کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی تیار کردہ موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ (ایم ڈی ایم)ریگولیشنز، 2021 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ یہ ریگولیشن 25 جنوری 2021 سے نافذ العمل ہوں گی جن کا مقصد پاکستان میں موبائل ڈیوائسز کی مقامی سطح پر تیاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ریگولیشنز کے مطابق، تمام ڈیوائسز آئی ٹی یو ٹیلی کمیونیکیشن سٹینڈرائزیشن سیکٹر (آئی ٹی یو-ٹی)کے تکنیکی معیار کے مطابق تیار کی جائیں گی۔ مقامی سطح پر تیار یا مکمل کردہ ڈیوائس پر پاکستان میں تیار کردہ کا لیبل لگایا جانا ضروری ہوگا۔ پاکستان میں موبائل ڈیوائسزکی تیاری کی اجازت کے لئے اتھارٹی میرٹ پر تمام درخواستوں کا جائزہ لے گی۔ جس میں تکنیکی قابلیت، درخواست دہندگان کا انتظامی امور کا تجربہ، عملے کیارکان اور کاروبار میں مقامی شمولیت شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ کے لئے درخواست دہندگان کے کاروباری منصوبے کے تکنیکی طور پر قابل عمل ہونے کی بنیاد پر موبائل ڈیوائسز کی تیاری کی اجازت دی جائے گی۔ اجازت کی مدت 10 سال کے لئے کا رآمد ہوگی۔یہ ریگولیشنز پی ٹی اے کی ویب سائٹwww.pta.gov.pkپر دستیاب ہیں۔۔۔۔۔سال 2020 میں ایک ارب 29 کروڑ اسمارٹ فونز فروخت ہوئے، 2019 کے مقابلے میں گزشتہ سال فروخت میں 5.9 فیصد کمی ہوئیلاہور( این این آئی )کورونا وائرس کی وبا ء نے 2020 میں اسمارٹ فونز کی صنعت کو بھی بری طرح متاثر کیا، 2019 کے مقابلے میں 2020ء میںاسمارٹ فونز کی فروخت میں 5.9 فیصد کمی ہوئی ، ایپل 2020 کی آخری سہ ماہی میں سب سے زیادہ اسمارٹ فون فروخت کرنے والی کمپنی بن گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابقانٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کی جانب

سے جاری کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایپل کے اسمارٹ فون کی فروخت میں 2020 کی آخری سہ ماہی کے دوران 22 فیصد اضافہ ہوا اور یہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ایپل نے آئی فون 12 کی شکل میں فائیو جی انٹرنیٹ کی سہولت رکھنے والا والے نئے ماڈل کو بہت پسند کیا گیاہے، گزشتہ سال چین میں ایپل کے اسمارٹ فونز کی طلب میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2020 کی آخری سہ ماہی میں ایپل کے اسمارٹ فونز کی فروخت 9 کروڑ سے زائد فونز تک پہنچ گئی جو کسی بھی سہ ماہی میں کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہے، اس عرصے میں ایپل کا موبائل فون کی فروخت کے حوالے سے عالمی مارکیٹ میں حصہ 23.4 فیصد رہا۔ماہرین کے مطابق چین میں اگرچہ اب بھی ہواوے کی طلب موجود ہے لیکن اس کی سپلائی ڈیمانڈ کے مطابق نہیں تھی، ایپل نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور ہواوے کی مارکیٹ کو بھی اپنی گرفت میں لے لیا۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 2020 کی آخری سہ ماہی میں سالانہ چھٹیوں کے دوران ایپل کی آمدنی پہلی مرتبہ 100 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی، چین، ہانگ کانگ اور تائیوان میں ایپل فونز کی فروخت میں 57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔چین کی شہری آبادی میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 3 اسمارٹ فونز میں سے 2 ایپل کے ہیں۔اسمارٹ فونزبنانے والی ایک اور بڑی کمپنی سام سنگ کے فونز کی

فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے، سال 2020 کی آخری سہ ماہی میں اس کمپنی کے اسمارٹ فونز کی فروخت کا عالمی مارکیٹ میں حصہ 19.1 فیصد رہا جبکہ کمپنی کی ڈیوائسز کی فروخت میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا، سام سنگ نے ان 3 ماہ میں 7 کروڑ 39 لاکھ سے زائد فون فروخت کیے۔دوسری جانب چینی کمپنی ہواوے کو خاصا نقصان اٹھانا پڑا، گزشتہ سال کے آخری 3 ماہ میں اس کے فونز کی فروخت 4 کروڑ 24 لاکھ سے گر کر 3 کروڑ 23 لاکھ ڈیوائسز پر آگئی۔کرونا وبا سے متاثرہ سال میں اسمارٹ فونز کی فروخت میں مجموعی طور پر 5.9 فیصد کمی آئی۔ آئی ڈی سی کے مطابق 2019 میں ایک ارب 37 کروڑ سے زائد اسمارٹ فونز فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ سال ایک ارب 29 کروڑ فون فروخت ہوئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close