ہواوے نےموبائل فون کے کاروبار کو فروخت کرنے کے حوالے سے مؤقف واضح کر دیا

شین زین(شِنہوا)چین کی بڑی ٹیلی کام کمپنی ہواوے نے کہا ہے کہ اس کا اپنے تیار کردہ اسمارٹ فون برانڈز کو فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ہواوے نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ ہمارے علم میں آیا ہے کہ ہواوے کے تیار کردہ اسمارٹ فون برانڈز کی ممکنہ فروخت کے حوالے سے غیر مستحکم افواہیں

گردش کر رہی ہیں۔ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے ہواوے کا کوئی ایسا منصوبہ نہیں ہے۔کمپنی نے کہا کہ ہواوے اپنے سمارٹ فون کاروبار کیلئے مکمل پرعزم ہے اور دنیا بھر کے صارفین کے لئے عالمی شہرت یافتہ مصنوعات اور تجربات کی فراہمی جاری رکھیں گے۔۔۔۔حادثے کی صورت میں موٹر سائیکل سوار کی ٹانگیں اب نہیں ٹوٹیں گی، ائر بیگ والی جینز تیار کر لی گئی، تفصیل جانیئےسٹاک ہوم (پی این آئی) سیکنڈے نیویا کے ملک سویڈن کے ایک ڈیزائنر نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایسی جینز کی پینٹ تیار کی ہے جس میں ایئربیگ لگے ہیں اور کسی بھی حادثے کی صورت میں فوری طور پر پُھول کر موٹر سانئیکل سوار کو بچانے میں مدد دیں گے۔ موسس شاہریور نے یہ جینز تیار کی ہے،وہ اس سے قبل بھی موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایسی جیکٹ بنا چکے ہیں جس میں ایئربیگ لگا ہوا ہے جو دنیا بھر میں استعمال ہو رہی ہے۔ اس کی بدولت حادثے کی صورت میں سوار کی گردن، دونوں بازو، کمر، سینہ اور ریڑھ کی ہڈی وغیرہ محفوظ ہو جاتے ہیں۔ موٹر سائیکل چلانے والے کی ایک ڈوری موٹر سائیکل کے ساتھ باندھی جاتی ہے اور حادثے کی صورت میں جب ڈوری کھنچتی ہے تو فوری طور پر سوار کی ٹانگوں کے اوپر ایئربیگز میں ہوا بھر جاتی ہے اور وہ چوٹ سے محفوظ ہو جاتا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ 2022 تک ایئربیگ والی جینز کو عام مارکیٹ

میں عام ہو جائے گی۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں