سٹاک ہوم (پی این آئی) سیکنڈے نیویا کے ملک سویڈن کے ایک ڈیزائنر نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایسی جینز کی پینٹ تیار کی ہے جس میں ایئربیگ لگے ہیں اور کسی بھی حادثے کی صورت میں فوری طور پر پُھول کر موٹر سانئیکل سوار کو بچانے میں مدد دیں گے۔ موسس شاہریور نے یہ جینز تیار کی ہے،
وہ اس سے قبل بھی موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایسی جیکٹ بنا چکے ہیں جس میں ایئربیگ لگا ہوا ہے جو دنیا بھر میں استعمال ہو رہی ہے۔ اس کی بدولت حادثے کی صورت میں سوار کی گردن، دونوں بازو، کمر، سینہ اور ریڑھ کی ہڈی وغیرہ محفوظ ہو جاتے ہیں۔ موٹر سائیکل چلانے والے کی ایک ڈوری موٹر سائیکل کے ساتھ باندھی جاتی ہے اور حادثے کی صورت میں جب ڈوری کھنچتی ہے تو فوری طور پر سوار کی ٹانگوں کے اوپر ایئربیگز میں ہوا بھر جاتی ہے اور وہ چوٹ سے محفوظ ہو جاتا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ 2022 تک ایئربیگ والی جینز کو عام مارکیٹ میں عام ہو جائے گی۔۔۔۔سوشل میڈیا پر زیر گردش منفرد” فروری” کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ، قصہ ہی ختماسلام آباد(پی این آئی)سوشل میڈیا پر ایک پیغام زیرگردش ہے جس کا حقیت سے کوئی تعلق نہیں کہ رواں برس یعنی 2021کا فروری اس صدی کا سب سے منفرد مہینہ ہو گا۔”انسا نی زندگی میں یہ ماہ دوبارہ نہیں آئے گا، رواںفروری میں چار اتوار، چا ر پیر، چا ر منگل، چاربدھ، چار جمعرات، چا ر جمعہ اور چار ہفتوں پر مشتمل ہو گا۔ ہفتے کے سا ت دنو ں میں چار کی تعداد پرمشتمل فروری 823سال بعد دوبارہ آئے گا ،مو جو دہ صدی کے انسان پہلی مر تبہ منفرد فرروری کا تجر بہ کر ینگے”ایسے پیغام میں نام نہاد روایات کا سہارا لیا جارہا کہ جیسا کہ چینیو ں کے مطا بق ان دنو ں کو money bags
(دولت کے بیگز)قرار دیا جاتا ہے۔ فروری کے متعلق میسج کو فارورڈ کرکے غیر متو قعدولت مل سکتی ہے ۔ رفیق مانگٹ کی شائع خبر کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ 2012،2016، 2020،2024اور 2028لیپ کے سال ہیں ان میں فروری 29دنوں پر مشتمل ہےجس میں یہ ترتیب نہیں رہتی ، لیپ کے سالوں کے علاوہ فروری28دنوں پر مشتمل ہے اور ان میں ہمیشہ ہر دن چار بار دہرایا جاتا ہے ۔ 2015، 2017،2018، اور2019 میں بھی فروری میںچار اتوار، چا ر پیر، چا ر منگل، چاربدھ، چار جمعرات، چا ر جمعہ اور چار ہفتے تھے، آئندہ2021، 2022، 2023،2025، 2026اور2027میں بھی چار اتوار، چا ر پیر، چا ر منگل، چاربدھ، چار جمعرات، چا ر جمعہ اور چار ہفتے ہی ہوں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ لیپ کے سال کے علاوہ ہر فروری سے قبل یہ میسج سوشل میڈیا کی زینت بنتا ہے اور لوگ بغیر تحقیق اسے فارورڈ کرتے ہیں کئی اخبارات نے بھی اسے حقیقت سمجھ کے گزشتہ سالوں میں شائع کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں