اسلام آباد(پی این آئی)سوشل میڈیا پر ایک پیغام زیرگردش ہے جس کا حقیت سے کوئی تعلق نہیں کہ رواں برس یعنی 2021کا فروری اس صدی کا سب سے منفرد مہینہ ہو گا۔”انسا نی زندگی میں یہ ماہ دوبارہ نہیں آئے گا، رواںفروری میں چار اتوار، چا ر پیر، چا ر منگل، چاربدھ، چار جمعرات، چا ر جمعہ اور چار ہفتوں پر مشتمل ہو گا۔ ہفتے کے سا ت دنو ں میں چار کی تعداد پر
مشتمل فروری 823سال بعد دوبارہ آئے گا ،مو جو دہ صدی کے انسان پہلی مر تبہ منفرد فرروری کا تجر بہ کر ینگے”ایسے پیغام میں نام نہاد روایات کا سہارا لیا جارہا کہ جیسا کہ چینیو ں کے مطا بق ان دنو ں کو money bags (دولت کے بیگز)قرار دیا جاتا ہے۔ فروری کے متعلق میسج کو فارورڈ کرکے غیر متو قعدولت مل سکتی ہے ۔ روزنامہ جنگ میں رفیق مانگٹ کی شائع خبر کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ 2012،2016، 2020،2024اور 2028لیپ کے سال ہیں ان میں فروری 29دنوں پر مشتمل ہےجس میں یہ ترتیب نہیں رہتی ، لیپ کے سالوں کے علاوہ فروری28دنوں پر مشتمل ہے اور ان میں ہمیشہ ہر دن چار بار دہرایا جاتا ہے ۔ 2015، 2017،2018، اور2019 میں بھی فروری میںچار اتوار، چا ر پیر، چا ر منگل، چاربدھ، چار جمعرات، چا ر جمعہ اور چار ہفتے تھے، آئندہ2021، 2022، 2023،2025، 2026اور2027میں بھی چار اتوار، چا ر پیر، چا ر منگل، چاربدھ، چار جمعرات، چا ر جمعہ اور چار ہفتے ہی ہوں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ لیپ کے سال کے علاوہ ہر فروری سے قبل یہ میسج سوشل میڈیا کی زینت بنتا ہے اور لوگ بغیر تحقیق اسے فارورڈ کرتے ہیں کئی اخبارات نے بھی اسے حقیقت سمجھ کے گزشتہ سالوں میں شائع کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں