ہواوے پرعائد پابندیوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے سام سنگ میدان میں آگیا، شاندار فیچرز کا حامل سمارٹ فون لانچ کر دیا

نیویارک(پی این آئی)تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ’چین کی کمپنی ہواوے پر امریکہ کی جانب سے پابندیاں عائد ہونے کے بعد سام سنگ کی کوشش ہے کہ مارکیٹ میں ہواوے کے فونز کی عدم دستیابی سے خالی ہونے والی جگہ پُر کرے۔‘واضح رہے کہ امریکہ کی چین پر لگنے والی پابندیوں سے ہواوے کمپنی کے موبائل فونز کی

خرید و فروخت میں کمی آئی تھی۔کاؤنٹر پوائنٹ نام کے ادارے کے تجزیہ کار سوجیونگ لم کا کہنا ہے کہ ’گیلکسی ایس 21 کو وقت سے پہلا متعارف کروانا سام سنگ کی جانب سے مارکیٹ میں ہواوے کی کمزوری کا فائدہ اٹھانے کی ایک کوشش ہے۔‘عام طور پر نوٹ کی نئی اقسام مارکیٹ میں سال کے دوسرے حصے میں متعارف کروائی جاتی ہیں۔تجزیہ کار سوجیونگ لم کا کہنا تھا کہ ’سام سنگ کو مارکیٹ میں چینی کمپنیوں سے سخت مقابلے کا سامنا ہے، کیونکہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران مارکیٹ میں ایسی ڈیوائسز کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے جن پر گھر سے کام کرنے اور ویڈیو گیمز کھیلنے میں آسانی ہو۔‘امریکہ میں گیلکسی ایس 21 کی قیمت 799.99 ڈالر سے شروع ہوتی ہے اور ایس 21 پلس کی 999.99 ڈالر ہے، جبکہ ایس 21 الٹرا کی قیمت ایک ہزار 199.99 ڈالر سے شروع ہو رہی ہے۔سام سنگ کا کہنا ہے کہ ’یہ سیریز سام سنگ ڈاٹ کام ویب سائٹ پر اور مارکیٹ میں 29 جنوری سے دستیاب ہوگی۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close