ملک کے ہونہار طالب علموں نے بغیر ڈرائیورگاڑی بنا لی ،کار چلانے کا کامیاب تجربہ بھی کر ڈالا

تحصیل ساہیوال(پی این آئی)سرگودھا یونیورسٹی کے ہونہار طالب علموں نے بغیر ڈرائیورکے کے چلنے والی کار بنا لی، معاذ اور کریم نے 8ماہ کی کوشش سے موبائل ڈیوائس اور ایپلیکیشن کے ذریعے بغیر ڈرائیورکے کے کار چلانے کا کامیاب تجربہ کر ڈالا۔دوسری جانب پاکستان کی نجی یونیورسٹی کے طلبا نے ملکی تاریخ کا پہلا فیزڈ ارے ریڈار بنا یا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام کی نجی یونیورسٹی کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنسس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبا نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے ملکی تاریخکا پہلا فیزڈ ارے ریڈار بنا لیا ہے۔ اس ریڈار کی مدد سے ملک کی فضاوں کی بہتر نگرانی کیا جا سکے گی۔ریڈار دراصل ایک ایرے انٹینا ہے جسے کمپیوٹر کنٹرول کی مدد سے چلا کر ریڈیو لہروں کو برقی طور پر مختلف سمتوں میں دھکیلا جا سکتا ہے جس کیلئے انٹینا کو حرکت دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔یہ ایک سیکنڈ کے ایک ارب ویں حصے میں بالکل صحیح تخمینہ لگانے کی صلاحیت رکھتاہے ۔توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستانی نجی یونیورسٹی کے طلبا کا بنایا جانے والا یہ ریڈار فضائی نگرانی کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔واضح رہے کہ ریڈار کی تیاری میں طلبا کے ساتھ الیکٹرونک ماہر ڈاکٹر انعام الٰہی اور ایک نجی کمپنی رینزیم بھی شامل تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close