پٹرول سے2025 میں مکمل نجات، الیکٹرک کاروں کی مانگ رکھنے والوں میں کون سا ملک پوری دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا؟

اوسلو(این این آئی)دنیا بھر میں اب الیکٹرک کاروں کی ڈیمانڈ بڑھتی جا رہی اور یورپی ملک ناروے الیکٹرک کاروں کی مانگ رکھنے والے ممالک میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ناروے دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں کاروں کی فروخت میں 54 فیصد حصہ الیکٹرک کاروں کا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ناروے میں 2019

میں الیکٹرک کاروں کی فروخت 42 اعشاریہ 4 فیصد تھی جو 2020 میں بڑھ کر 54 اعشاریہ 3 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔نارویان ممالک میں شامل ہے جن کا عزم ہے کہ وہ 2025 تک پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں سے نجات حاصل کر لیں گے۔۔۔۔۔آزاد کشمیر کوجنوبی ایشیا کی سلیکون ویلی بنانے کے منصوبے پر کام شروع، کوڈڈ مائنڈز 5 لاکھ 50 ہزار طلباء کو ٹیکنالوجی کورسز ایجوکیشن سے آراستہ کرے گیکراچی(این این آئی) آزاد جموں و کشمیر پاکستان کی وہ پہلی ریاست ہے جو سرکاری اسکولوں میں کوڈنگ اور ٹیکنالوجی کی تعلیم متعارف کروا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی تعلیمی کمپنی کوڈڈ مائنڈز اور آزاد جموں و کشمیر حکومت کے درمیان کے درمیان سرکاری اسکولوں میں کوڈنگ اور ٹیکنالوجی کورسز کی تعلیمفراہم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، جس کے تحت آزاد جموں و کشمیر کے سرکاری اسکولوں میں موجود 5 لاکھ 50 ہزار جدید تعلیم سے مستفید ہوں گے۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ ان کا مقصد ریاست کو جنوبی ایشیا کی سلیکون ویلی کے طور پر اوپر لانا ہے. “طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی ہمارا مشن ہے۔ یہاں شرح تعلیم کا تناسب اچھا ہے۔ ٹیکنالوجی تعلیم سے طلباء کو

روزگار کے حصول میں بھی آسانی ہوگی۔” کوڈڈ مائنڈز کے بانی و ایگزیکٹو چیئرمین عمر فاروقی نے کہا کہ پاکستان میں ہر بچے کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں۔ اس سلسالے میں صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان اور حکومت کی جانب سے تعاون پر مشکور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے سے آزاد جموں و کشمیر وادی تعلیم میں تبدیل ہوجائے گی۔ بعدازاں آمنہ خویشگی ، سی ای او سائوتھ ایشا کوڈڈ مائنڈ اور زاہد عباسی سیکریٹری الیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزاد جموں و کشمیر نے MOU پر دستخط کیے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close