کراچی(این این آئی) آزاد جموں و کشمیر پاکستان کی وہ پہلی ریاست ہے جو سرکاری اسکولوں میں کوڈنگ اور ٹیکنالوجی کی تعلیم متعارف کروا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی تعلیمی کمپنی کوڈڈ مائنڈز اور آزاد جموں و کشمیر حکومت کے درمیان کے درمیان سرکاری اسکولوں میں کوڈنگ اور ٹیکنالوجی کورسز کی تعلیم
فراہم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، جس کے تحت آزاد جموں و کشمیر کے سرکاری اسکولوں میں موجود 5 لاکھ 50 ہزار جدید تعلیم سے مستفید ہوں گے۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ ان کا مقصد ریاست کو جنوبی ایشیا کی سلیکون ویلی کے طور پر اوپر لانا ہے. “طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی ہمارا مشن ہے۔ یہاں شرح تعلیم کا تناسب اچھا ہے۔ ٹیکنالوجی تعلیم سے طلباء کو روزگار کے حصول میں بھی آسانی ہوگی۔” کوڈڈ مائنڈز کے بانی و ایگزیکٹو چیئرمین عمر فاروقی نے کہا کہ پاکستان میں ہر بچے کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں۔ اس سلسالے میں صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان اور حکومت کی جانب سے تعاون پر مشکور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے سے آزاد جموں و کشمیر وادی تعلیم میں تبدیل ہوجائے گی۔ بعدازاں آمنہ خویشگی ، سی ای او سائوتھ ایشا کوڈڈ مائنڈ اور زاہد عباسی سیکریٹری الیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزاد جموں و کشمیر نے MOU پر دستخط کیے۔۔۔۔۔
چین نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، 5 جی سے 100 گنا تیز 6 جی ٹیکنالوجی لانچ کرنے کی تیاری کر لی،
تفصیلی جائزہ جانیئے
چین(پی این آئی)چین نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، 5 جی سے 100 گنا تیز 6 جی ٹیکنالوجی لانچ کرنے کی تیاری کر لی، تفصیلی جائزہ جانیئے، چین نے ٹیکنالوجی کے دوڑ میں سبقت حاصل کرتے ہوئے سکس جی ٹیکنالوجی کیلئے سیٹلائٹ روانہ کر دیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق سکس جی ٹیکنالوجی فائیو جی سے سوگنا تیزہو سکتی ہے، دنیا کی پہلی سکس جی سیٹلائٹ کا شمار ان تیرہ دیگر سیٹلائٹس میں ہوتا ہے جنہیں مارچ میں سکس نامی گاڑی کے ذریعے خلائی مدار میں بھیجا گیا تھا۔باقی سیٹلائٹس کمرشل مقاصد کے لیے بھیجی گئی ہیں اس کے علاوہ سکس جی پر تجربے کے لیے بھی مخصوص سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجا گیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق بھیجے گئے مصنوعی سیارے میں آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سسٹم بھی موجود ہے جو فصلوں کی تباہ کاریوں کی نگرانی کرسکتا ہے ، سیلاب اور جنگل کی آگ کو روک سکتا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق چین کے شمالی صوبے شانشی کے تائیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے سکس جنریشن ٹیلی مواصلات کی ٹیکنالوجی کے حامل تجرباتی سیٹلائٹ کو زمین کے مدار میں بھیجا گیا، جدید ترین سیٹلائٹ کانام چین کی یونیورسٹی آف الیکٹرانک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ خلا میں سکس جی فریکوئنسی بینڈ کی کارکردگی
کی تصدیق کے لئے استعمال ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں