2020 ءمیں وکی پیڈیا پر سب سے زیادہ کیا کیا پڑھاگیا ؟ حیران کن انکشاف

کراچی(پی ا ین آئی)وکی پیڈیا نے رواں برس 2020 کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے 10 مضامین کی فہرست جاری کردی ہے۔رواں برس وکی پیڈیا پر عالمی وبا کورونا وائرس کو ہی سب سے زیادہ پڑھا گیا دوسرا نمبر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا رہا۔

رواں برس وکی پیڈیا پر سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین میں عالمی وبا کا نام سرفہرست رہا، کورونا وائرس کے پیج کو 8 کروڑ 30 لاکھ 40 ہزار 504 بار سے زائد بار پڑھا گیا۔و کی پیڈیا پر سال 2020 میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نمبر دوسرا رہا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیج کو 5 کروڑ 54 لاکھ 72 ہزار 791 افراد نے پڑھا۔اموات کے حوالے سے اس پیج کا رخ کرنے والوں کی تعداد 4 کروڑ 22 لاکھ 62 ہزار 147 تھی اس لحاظ سے یہ فہرست میں تیسرا نمبر لینے میں کامیاب رہا۔امریکی نائب صدر منتخب ہونے والی کملا ہیرس کے وکی پیڈیا پیج پر 2020 میں آنے والے لوگوں کی تعداد 3 کروڑ 83 لاکھ 19 ہزار 706 رہی۔نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے وکی پیڈیا پیج کا رخ کرنے والوں کی تعداد 3 کروڑ 42 لاکھ 81 ہزار 120 رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close