ہنر مند پاکستانیوں کو جاپان میں روزگار دینے کا منصوبہ، جاپان کی 500 سے زائد آئی ٹی کمپنیوں نے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی تیاری کر لی

اسلام آباد (پی این آئی) جاپان کی پانچ سو سے زائد آئی ٹی کمپنیاں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔جاپانی سفیر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری سے ملاقات کی جس کے بعد ذوالفقار بخاری نے جاپانی آئی ٹی کمپنیز کی ایسوسی ایشن سے ویڈیو

کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں دونوں ممالک کے سفارتی نمائندگان سمیت وزارت خارجہ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر جاپان میں تعینات پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک جاپان سکلڈ ورک فورس معاہدے کے بعد پاکستانی سفارت خانے سے این ای سی، میک، سینکیو، اورکس سمیت جاپان کی ایک سو سے زائد بڑی آئی ٹی کمپنیوں نے رابطہ کیا ہے، جو پاکستان آنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جاپان میں آئی ٹی انجینئرز کی شدید قلت پیدا ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے 2030 تک جاپان کو تقریبا آٹھ لاکھ آئی ٹی انجینئرز کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا، تاہم کرونا وائرس کی موجودہ وبا کے بعد جاپان کی پانچ سو سے زائد آئی ٹی کمپنیاں پاکستان جانا چاہتی ہیں اور وہاں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔ذوالفقار بخاری کا ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2021 میں پاکستان نئے ویژن کے تحت پاکستانی افرادی قوت کی ایکسپورٹ کا دائرہ کار میں وسیع کر رہا ہے، ماضی میں صرف خلیجی ممالک کی طرف ہی توجہ دی گئی ہے لیکن اب ساؤتھ کوریا، رومانیہ، جرمنی اور جاپان کے ساتھ ہنرمند افرادی قوت بڑھانے کے لئے مسلسل رابطے میں ہیں جب کہ جاپان میں افرادی قوت کو بھیجنا پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ خلیجی ممالک کے بعد جاپان پاکستانیوں کے لئے دوسری بڑی مارکیٹ بنے

گی۔۔۔۔۔

پب جی گیم کھیلنے والےنوجوان کا ذہنی توازن بگڑگیا، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد میں مبینہ طور پر پب جی گیم کھیلنے والے ایک نوجوان کو ذہنی توازن بگڑنے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تحیصل ہیڈکوارٹر اسپتال جڑانوالا کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ذیشان کے مطابق کاشف نامی نوجوان کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔اہل خانہ نے بتایاکہ کاشف گزشتہ کئی ماہ سے پب جی گیم کھیل رہا تھا اور گزشتہ رات سے مسلسل گیم کھیلنے میں مصروف تھاکہ اسے دماغی دورہ پڑ گیا۔اسپتال میں متاثرہ نوجوان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔اس حوالے سے ڈاکٹر ذیشان کے مطابق نوجوان تاحال کسی بھی بات کا درست جواب دینے کے قابل نہیں ہے اگر صورتحال میں بہتری نہ ا?ئی تو انہیں دماغی علاج کے لیے سول اسپتال فیصل آباد کے نفسیاتی وارڈ میں داخل کروانا پڑے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close