خبردار، آپ کے فون پر 2021 میں واٹس ایپ بند ہو سکتا ہے، کون سے اینڈرائڈ اور ایپل فونز پر نئے سال میں واٹس ایپ استعمال نہیں ہو سکے گا؟

اسلام آباد (این این آئی)دنیا بھر میں مقبول پیغام رسانی اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ کو پرانے آپریٹنگ سسٹمز والے اینڈرائڈ اور ایپل فونز کے صارفین 2021 میں استعمال نہیں کرسکیں گے۔رپورٹ کے مطابق فیس بک کی ملکیت واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہیکہ 31 دسمبر 2020 کے بعد

جس آئی فون کا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس سیون (iOS9) سے پرانا ہوگا اس پر واٹس ایپ کی سروس دستیاب نہیں ہوگی اور اسی طرح جس اسمارٹ فون میں اینڈرائڈ 4.0.3 سے پرانا آپریٹنگ سسٹم ہوگا وہ بھی واٹس ایپ کی سہولت سے مستفید نہیں ہوسکے گا۔واٹس ایپ کی جانب سے صارفین سے کہا گیا کہ وہ بلاتعطل سروس کے لیے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم اپنے اسمارٹ فونز میں اپ گریڈ کروالیں۔ رپورٹ کے مطابق آئی فون صارفین جن کے پاس آئی فون 4ایس، آئی فون 5 اور 5 ایس، آئی فون 6 اور 6 ایس ہے وہ اپنے اسمارٹ فونز میں جلد ازجلد آئی او یس کا جدید ترین ورڑن اپ گریڈ کرالیں یاکم ازکم iOS9 تو ضرور کروالیں ورنہ 31 دسمبر کے بعد وہ واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بعض اسمارٹ فونز میں اب بھی اینڈرائڈ 4.0.3 سے پرانا آپریٹنگ سسٹم استعمال ہورہا ہے ، اس لیے انہیں بھی اسے اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا انقلاب برپا کرنے کی تیاری، بیٹری سے چلنے والی گاڑیاں کتنے عرصے میں پاکستان کی سڑکوں پر دوڑنے لگیں گی؟

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پاکستان جنوبی ایشیاء میں سب سے کم خرچ کررہا ہے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک انٹرویو میں حکومت کا جتنا فوکس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر ہونا چاہئے وہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کاکوئی ایشو نہیں ہے، پاکستان میں جگہ جگہ گاڑیوں کے الیکٹرک چارجنگ سینٹرز ہوں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں موٹر ویز پر چارجنگ کا نیٹ ورک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہروں میں بھی 8 ماہ سے ایک سال میں الیکٹریکل چارجنگ سینٹر ہوں گے۔۔۔۔

چین کی ٹیکنالوجی پر بادشاہت، بیجنگ اور واشنگٹن میں نئے تنازعے کا خدشہ، چین کا امریکہ کو اہم آلات کی فراہمی بند کرنے کا اشارہ، امریکی دفاعی نظام کو خطرہ

بیجنگ(آئی این پی) چین کی ٹیکنالوجی پر بادشاہت،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرکے۔ جس قسم کا معاشی نقصان چین کو پہنچانے کی کوشش کی تھی۔ اب اس کے ثمرات بذات خود امریکہ کو

بھی بھگتنے پڑ رہے ہیں۔ چین نے اپنی جدید ٹیکنالوجی اور نایاب زمینی دھاتوں کی پروڈکشن امریکہ کے لیے بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ جس سے امریکی ملٹری کے ساتھ کام کرنے والی انٹرنیشنل کمپنیوں کے لیے نئے مسائل پیدا ہو جائیں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق چین نے آئین میں تبدیلی لاتے ہوئے حساس آلات کی برآمدگی کے حوالے سے پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ جس سے براہ راست نقصان امریکہ کی ملٹری اور جاسوسی کے اداروں کو ہونا ہے۔ لہذا اس آئین کے لاگو ہونے سے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان براہ راست چپقلش شروع ہو جائے گی۔ایسے سبھی آلات جو کہ ملکی دفاعی نظام کے لیے آلات بنانے میں کارآمد ہیں جیسا کہ ملٹری ہتھیار۔ اسٹریٹجک ٹیکنالوجی،آرٹیفیشل انٹیلی جنس الگورتھم اور خاص طور پر نایاب معدنی دھاتیں جو کہ ڈیفنس سسٹم میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کی ایکسپورٹ مکمل طور پر بند ہو جائے گی۔ جس سے امریکہ کے لیے تشویش کی صورت حال پیدا ہو جائے گی۔ نیا قانون لانے اور ایکسپورٹ کو کنٹرول کرنے کی پالیسی چین اس وقت لے کر آیا۔ جب ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی معیشت کو آخری دھچکا دینے کے لیے سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ انٹرنیشنل کارپوریشن

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close