نوعمر سائنسدان ٹائم میگزین کی پہلی کڈ آف دی ایئر قرار، نام کیا ہے؟ کس ملک سے تعلق ہے؟ جانیئے

نیویارک (این این آئی)شہرہ آفاق امریکی جریدے ’ ٹائم میگزین‘ نے ’پرسن آف دی ایئر‘ کی طرح ’’کڈ آف دی ایئر‘‘ کا اعزاز اور ایوارڈ متعارف کراتے ہوئے نو عمر امریکی سائنسدان 15 سالہ گیتا نجلی راؤ کو پہلی ’’کڈ آف دی ایئر‘‘ قرار دے دیا۔ٹائم میگزین نے 93 سال قبل 1927 میں ابتدائی طور پر ’مین آف دی ایئر‘ ایوارڈ و

اعزاز دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا، جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہتری اور ترامیم لاکر اسے ’پرسن آف دی ایئر‘ کردیا گیا۔’ٹائم میگزین‘ ہر سال کے آخر میں ’پرسن آف دی ایئر‘ کا اعلان کرتا ہے اور میگزین کا اعزاز حاصل کرنے والے شخص کو دنیا کا خوش قسمت ترین شخص بھی سمجھا جاتا ہے۔اسی طرح اب ’ٹائم میگزین‘ نے بچوں کے معروف ٹی وی چینل ’نکولوڈئین‘ کے ساتھ ’کڈ آف دی ایئر‘ کا اعزاز و ایوارڈ دینے کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پہلے ایوارڈ کے لیے امریکی نو عمر طالبہ کو منتخب کرلیا۔ٹائمز میگزین نے پہلے ’کڈ آف دی ایئر‘ اعزاز کے لیے امریکی ریاست کولاراڈو کے شہر ڈینور کی بھارتی نژاد طالبہ و سائنسدان گیتا نجلی راؤ کو منتخب کرلیا۔گیتا نجلی راؤ مذکورہ اعزاز حاصل کرنے سے قبل معروف اقتصادی جریدے فوربز کی انڈر 30 فہرست میں شامل ہونے سمیت ٹائم میگزین کی ہی نوجوان مؤجدوں کی فہرست میں بھی شامل ہوچکی ہیں۔علاوہ ازیں گیتا نجلی راؤ امریکا میں ہر سال ہونے والے ینگ سائنٹسٹ چینلج چیلنج بھی جیت چکی ہیں۔شہرہ آفاق میگزین نے 4 دسمبر کو گیتا نجلی راؤ کو اپنی پہلی ’کڈ آف دی ایئر‘ قرار دیا اور ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close