کراچی (این این آئی)اسمارٹ فون استعمال کرنے والا ہر شہری آن لائن فراڈیوں کے نشانے پرہیں۔ ملک میں سائبر کرائمز سالانہ 100 فیصد کے حساب سے بڑھ رہے ہیں لیکن ڈیٹا پروٹیکشن کا قانون نہیں موجود ہے۔پاکستان میں اسرائیلی ہیکرز نے کئی پاکستانی حکام کے موبائل فون ہیک کیے ہیں۔ موبائل بینکنگ سے پیسے
نکالنے کی شکایات بڑھ رہی ہیں۔ مختلف شوبز شخصیات کے اکانٹ ہیک ہونے کے الزامات بھی سامنے آرہے ہیں۔ہیکرز کو تمام معلومات اوپن سورس انٹیلیجنس سے مل جاتی ہیں جن میں لنکڈ ان، انسٹاگرام، فیس بک یا دیگر سوشل ایپ شامل ہیں۔آن لائن فراڈ کرنے والے کسی قانون کی پرواہ نہیں کرتے اور یہ دنیا کے کسی حصے میں بیٹھ کرہدف کونشانہ بناسکتے ہیں۔ملک میں اس سال سائبر کرائم کی 45 ہزارشکایتیں موصول ہوچکی ہیں جو پچھلے سال 25 ہزار کے قریب تھیں۔ہرسال اس میں 100 فیصد سے زائد کا اضافہ ہورہا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں