چین کی بنی موبائل ایپس کی ہمسایہ ملک میں پابندی عائد، 43 ایپس پر پابندی کو روکنے کے فیصلے پر چین کی برہمی

نئی دہلی (شِنہوا)بھارت میں چینی سفارتخانے نے قومی سلامتی کے نام پر بھارت کی جانب سے چینی پس منظر کی حامل موبائل ایپس پر ایک بار پھر پابندی لگانے کے اقدام کی سخت مخالفت کی ہے۔چینی قونصلر جی رونگ نے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بھارت، چین سمیت مختلف ممالک

کے مارکیٹ کے تمام کھلاڑیوں کے لئے ایک منصفانہ ، غیر جانبدارانہ اورغیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم اورعالمی ادارہ تجارت کے قواعد کی خلاف ورزی پر مبنی امتیازی سلوک کی اصلاح کرے گا۔بھارتی حکومت نے منگل کوعلی ایکسپریس اور ڈنگ ٹاک سمیت چینی پس منظر رکھنے والی 43 ایپس کے استعمال کو روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔جی نے مزید کہا کہ چینی حکومت نے ہمیشہ بیرون ملک چینی کمپنیوں سے بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنے ، قوانین اور ضوابط کی تعمیل اور عوامی نظم و نسق اور بہتر اخلاقیات کے مطابق کام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔قونصلر نے کہاکہ چین اور بھارت کو دھمکیوں کے بجائے ایک دوسرے کو مواقع کی پیش کش کرنی چاہئے ، انہوں نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے دونوں فریقوں کو معاشی اور تجارتی تعلقات کی بحالی کے لئے کام کرنا چاہئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close