لندن(پی این آئی)معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پر 13 ملین ڈالرز کا ہرجانہ عائد،معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل ’بیٹری گیٹ‘ اسکینڈل میں 13 ملین ڈالرز ہرجانہ ادا کرے گی۔ایپل بیٹری گیٹ اسکینڈل کے باعث امریکا کی 34 ریاستوں کو 13 ملین ڈالرز کی رقم بطور ہرجانہ ادا کرے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاستوں نے
عدالت میں ایپل صارفین کو نئے آئی فون کی خریداری پر مجبور کرنے کے لیے پرانے فونز کی رفتار آہستہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ایپل نے2017ء میں ڈیوائس کی معیاد بڑھانے کے لیے رفتار سست کرنے کا بھی اعتراف کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں